ملتان،02 جولائی(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا سپیشل پرسنز کی بحالی کیلئے سپیشل ایجوکیشن اداے مستحکم کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے سپیشل ایجوکیشن سکول نیو ملتان کا دورہ کیا اور بریفننگ لی۔ انہوں نے کلاس رومز کا معائنہ کیا،سپیشل بچوں کو فراہم سہولیات کی چیکنگ کی شجرکاری بارے سکول کے لان میں پودا لگایا اور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ر کہا سپیشل بچوں کی کفالت اور تعلیم و تربیت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے،حکومت پنجاب نے سپیشل ایجوکیشن و ٹیکنکل اداروں کیلئے موثر فنڈنگ کی ہے۔وسیم حامد سندھو نے کہا سپیشل ایجوکیشن کالج و سکول کی عمارات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور کہا محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو معذور بچوں کیلئے خصوصی کورسز شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔