چنیوٹ،16 جولائی (اے پی پی): ضلع چنیوٹ میں 09 محرم الحرام کو 37 جلوس، 73 مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ضلع بھر میں 09 محرم الحرام کے جلوس،مجالس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کی گئے ہیں۔
نو محرم الحرام کو ضلع بھر کی تنیوں تحصلیوں بھوآنہ،لالیاں اور چنیوٹ میں علم،تعزئیہ،ذوالجناح کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
ضلعی پولیس کے ترجمان کے ڈی پی او عبداللہ احمدکی ہدایت پر 4 جلوس کیٹیگری اے، 7 مجالس کیٹیگری اے کی ہیں۔مجالس،جلوسوں پر چنیوٹ پولیس کے 1 ہزار سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سرویلنس وہیکلز،سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔اہم پوائنٹس پر، چھتوں پرمسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں، حساس علاقوں میں ایلیٹ ٹیمیں گشت کر رہی ہیں۔مجالس،جلوسوں پر فور لیئر سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مجالس، جلوسوں میں شرکت کرنے والوں کی بذریعہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈٹیکٹرز اورفزیکل چیکینگ کی جا رہی ہے، محرم الحرام کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن وامان برقرار رکھا جائے گا۔