ضلع کچہری فیصل آبادکے مرکزی داخلی گیٹ کو باب ختم نبوت ﷺکے نام سے منسوب کر دیا گیا

23

 

فیصل آباد،08 جولائی(اے پی پی): ڈسٹرکٹ کورٹس ضلع کچہری فیصل آبادکے مرکزی داخلی گیٹ کو باب ختم نبوتﷺ کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔پیر کو منعقدہ باب ختم نبوت ﷺکے نام سے منسوب گیٹ کی افتتاحی تقریب میں صدرڈسٹرکٹ بار میاں انوار الحق سمیت وکلا اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر بارنے کہا کہ نبی پاکﷺ کی محبت میں اس گیٹ کا نام باب ختم نبوت ﷺرکھا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

ضلع کچہری کے مرکزی داخلی گیٹ کو باب ختم نبوت ﷺکے نام سے منسوب کر نے کی افتتاحی تقریب میں سیکرٹری رانا مرتضی حکیم، ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ،ملک جمال طارق ایڈووکیٹ، میاں سلمان ادریس ایڈووکیٹ،عابد شبیر پراچہ ایڈووکیٹ، میاں صغیر سانول ایڈووکیٹ، سلمان ضیا فاروقی ایڈووکیٹ، ملک تیمور اعوان ایڈووکیٹ، چیئرمین اپٹپماشیخ محمد اصغر قادری اور چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اسلم بھلی بھی شریک تھے۔