طوفانی بارشیں، کوہالہ۔ مظفر آباد روڈ( ایس ٹو)پر لینڈ سلائیڈنگ جاری ، ٹریفک  کیلئے  بند

15

 

مظفرآباد،29 جولائی (اے پی پی ):مسلسل طوفانی بارشوں کی وجہ سےکوہالہ۔ مظفر آباد روڈ( ایس ٹو)پر لینڈ سلائیڈنگ تواتر سے جاری ہے، سٹریٹجک شاہراہ ( ایس ٹو) ٹریفک کے لئے فی الحال بند ہے۔

 چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شہریار سلطان  کی ہدایات پر  کوہالہ ۔ مظفرآباد روڈ  کو کھولنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور این ایچ اے عملہ اور بھاری مشینری ملبے کو ہٹانے میں مصروف ہیں  ۔این ایچ اے کی جانب سے عوام سے التماس کی گئی  ہے کہ کوہالہ۔ مظفرآباد شاہراہ پر سفر سے فی الحال گریز کیا جائے۔