عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں آئی جی پنجاب کا فیصل آباد ریجن کا دورہ،سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا

31

فیصل آباد،12جولائی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل آباد ریجن کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او فیصل آباد کے ساتھ جلوس کے روٹس کا وزٹ کیا۔ایس ایس پی آپریشز فیصل آباد نے سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا۔ آئی جی نے کمشنر آفس فیصل آ باد میں محرم الحرام میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے کیبنٹ کمیٹی برائے امن وعامہ کی میٹنگ میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آر پی او فیصل آباد سی پی او فیصل آباد،ڈی سی فیصل آ باد، ڈی آئی جی انٹیلیجنس اور ریجن بھر کے ڈی پی او ز اور ڈپٹی کمشنرز بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

 آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،چیف سیکرٹری پنجاب اور ممبران ارکان کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس مقابلہ میں زخمی ہو نے والے ڈی ا یس پی صدر وسیم فراز کی عیادت کے لیے الائیڈ ہسپتال بھی گئے۔ڈی ایس پی صدر وسیم فرازنے پولیس مقابلے کے دوران پنجاب کے ٹاپ 10اشتہاری کو ساتھی سمیت جہنم واصل کیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نئے تعمیر ہو نے والے خدمت مرکز کا بھی دورہ کیا۔آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تعمیر اتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر سٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سیف سٹی فیصل آباد کا بھی دورہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیف سٹی فیصل آباد کی ورکنگ کا جائزہ لیا اور کیمرہ جات کا معائنہ کیا۔سیف سٹی کیمرہ جات کی مد د سے جلوسوں کی نگر انی کا عمل چیک کیا۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کی تعمیراتی پراگریس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ان مواقعوں پر آئی جی پولیس نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔تمام اسٹیک ہولڈرز،شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار ہے۔ پولیس ٹیمیں شب و روز مستعد ہیں۔منتظمین، امن کمیٹیوں، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں۔حساس جلوسوں کے انعقاد سے قبل روٹس و مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ فیصل آباد بہت جلد مکمل آپریشنل ہو جائے گا۔سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔پنجاب کے تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی پروجیکٹس بنائے جارہے ہیں۔محکمہ کے لیے نیک نامی کا باعث بننے والے افسران ہمار افخر ہیں۔