حب،08 جولائی (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا اور انکے درپیش بنیادی مسائل حل کرنا میری اور حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اپنے عوام کو کبھی بھی اپنے سے مایوس اور نہ امید نہیں کرینگے، ہم اپنے عوام کی خدمت کیلئے آئیں ہیں انشاءاللہ اپنے عوام کو ہر فورم پر ترجیح دینگے اور انکی بھرپور خدمت کرینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے زیرصدارت تحصیل بیلہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کھلی کچہری میں عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل بیان کیئے۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں کو ان مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے کہا کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں گی تاکہ بنیادی عوامی مسائل فوری حل ہوسکے۔
کھلی کچہری میں مختلف محکموں کے ضلعی افسران، اسسٹنٹ کمشنر بیلہ، تحصیلداروں نے شرکت کی۔