قصور؛ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی بھٹیاں مسمار

10

قصور،22 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کے  ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے ماحولیات کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی  کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی بھٹیوں کو مسمار کر دیا ہے، ماحولیاتی ٹیم نے نیاز نگر میں کئی فیکٹریوں کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کیے ہیں۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے کہا کہ  فیکڑی مالکان غیر قانونی کڑاہوں کے نیچے پلاسٹک ، ریگزین کے ٹکڑے ، گندے کپڑے ، پرانےجوتے اور ربڑ  جلائے جاتے ہیں۔