قصور،27 جولائی (اے پی پی):حضرت بابا شاہ کمال چشتی کے سالانہ عرس کی تقریبات جاری ہیں۔محکمہ اوقاف نے دربار شریف کو غسل دیکر تقریبات کا آغاز کیا جو کہ اٹھائیس جولائی تک جاری رہیں گی۔ حضرتبابا شاہ کمال چشتی رح کے دربار شریف کی سب سے انفرادی خوبی یہ ہے کہ وہ اونچائی کے مقام پر واقع ہے اور دربار پر پہنچنے کے لیے 102 سیڑھیاں چڑھنا پڑتی ہیں۔ شہر کے سب سے اونچے ٹیلے پر واقع دربار شریف کے اردگرد آثار قدیمہ کے نشانات آج بھی موجود ہیں۔ حضرت بابا فرید الدین گنج شکر رحمتہ اللہ کے خاندان سے تعلق کی وجہ سے آپ کو چشتیہ خاندان کے عظیم روحانی بزرگ سمجھا جاتا ہے۔