قصور،24جولائی(اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سموگ کیخلاف آپریشن جاری،ڈپٹی کمشنرقصورمحمد ارشد بھٹی کی زیر نگرانی ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے بھٹوں اور بھٹیوں کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انور ایسے یونٹس جو آلودگی کا باعث بن رہے ہیں ان کیخلاف مستقبل میں بھی کارروائیاں جاری رہینگی۔
انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی قوانین کیخلاف ورزی پرضلعی انتظامیہ کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ضلع میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر ایک بھی بھٹہ یا فیکٹری نہیں چلے گی۔