قصور،22جولائی(اے پی پی): ڈی پی اوقصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر پولیس نے ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، جس دوران مختلف جرائم میں ملوث 35 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ 12 منشیات کے مقدمات درج کر کے 11 کلوگرام چرس اور کثیر مقدار میں شراب برآمد کی گئی۔ غیر قانونی اسلحہ کے 10 مقدمات درج کیے گئے اور سنگین مقدمات میں مطلوب 10 مجرم اشتہاریوں کوگرفتار کیا گیا۔
آپریشن تھانہ بی ڈویژن قصور،صدر چونیاں، کنگن پور اور صدر پتوکی کے علاقوں میں کیا گیا۔