لاہور؛ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس ، 24 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور

10

لاہور، 08 جولائی،( اے پی پی ): صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 24 ارب روپے سے زائد فنڈز منظور،فنڈز کی منظوری مالی سال 25-2024 کے تیسرے اجلاس میں دی گئی۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف منسٹر پروگرام برائےسولرائزیشن آف زرعی ٹیوب ویلز کی  کیلئے 9 ارب منظور حافظ آباد میں دریائے چناب کے کٹاؤ کے تحفظ کیلئے 84کروڑ 89لاکھ منظور کیے گئے ۔اجلاس میں فیصل آباد جڑانوالہ روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 3 ارب 80کروڑ ،لاہور میں غازی روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 53کروڑ روپے کی  منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ننکانہ صاحب میں سید والا سے جڑانوالہ تک روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 1 ارب 32کروڑ فیصل آباد ،ستیانہ، اوکاڑہ روڈ کی بحالی و بہتری کیلئے 3 ارب 45 کروڑ ساہیوال عارفوالا روڈ کی بحالی کیلئے 5 ارب 49کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سیکرٹری اگریکلچر افتخار علی سہو، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔