مانسہرہ:سیلابی ریلے کے باعث کاغان، مہنڈرے بازار کے قریب پُل بہہ گیا

14

مانسہرہ ،30جولائی( اے پی پی ):ناران جھلکڈ شاہراہ( این 15) سیلابی ریلے کے باعث کاغان، مہنڈرے بازار کے قریب پُل بہہ گیا ۔  ہنگامی صورتحال کے پیش نظرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اور عملہ موقع پر موجود ہیں جبکہ ناران اور بالاکوٹ دونوں اطراف سے سائٹ پر مطلوبہ مشینری پہنچا دی گئی  ہے۔

این ایچ اے  کے مطابق اس وقت سیلابی پانی کی سطح بلند ترین مقام پر ہے، پانی کی سطح کم ہونے پر  ٹریفک کی مکمل بحالی کی طرف اقدامات شروع کئے جائیں گے ،مسافروں کو  براستہ بابوسر ٹاپ  قراقرم ہائی وے کی طرف  متبادل راستہ دیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے عوام کو مطلع کیا گیا ہے کہ  وہ موسمی حالات کے پیش نظر سفر سے قبل خود کو شاہراتی صورتحال سے باخبر رکھیں ۔