میرہورخاص،11 جولائی (اے پی پی): محرم الحرام کے پیش نظر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا۔جس میں سب ڈویژن سٹی و سیٹلائیٹ ٹاون کے ایس ڈی پی اوز ، سب ڈویژن سٹی و سیٹلائٹ کے تمام ایس ایچ اوز، ایس ایچ او وومین پولیس اسٹیشن، تمام ایگلز موٹرسائیکل اسکاوٹ نے شرکت کی، فلیگ مارچ کا آغاز 15 مددگار سے ہوا، جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، مہاجر کالونی، ہیرآباد،چاندنی چوک، سٹلائٹ ٹاؤن اور شہر کے مختلف علائقوں سے ہوتا ہوا پولیس جرواری شاخ پر اختتام پزیر ہوا۔
ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے اے پی پی کو بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنا، عوام میں تحفظ کا احساس دلانا اور شر پسند عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ میرپورخاص پولیس اور تمام سکیورٹی فورسز شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے، اور ہر طرح کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری نے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں روزانہ کی بنیاد پر فلیگ مارچ کیا جائے گا۔