محرم الحرام ہمیں قربانی،ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتاہے؛پیر سید خواجہ محمداسلم شاہ بخاری قادری

9

قصور،15جولائی(اے پی پی) پیرسیدخواجہ محمداسلم شاہ بخاری قادری نقشبندی معصومی نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں قربانی، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہمارے لئے بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ نبی پاکﷺ اورآپ کی آل پاک نے اِس مہینے میں اپنی جان ومال سب کچھ قربان کرکے قرآن پاک اورنماز بچاکرہمیں دی ہے، ہمیں شریعت اور طریقت میں رہ کر اپنی زندگی گزارنی چاہیے اورجیسے حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے تمام بچے قربان کرکے اپنے نانا کے دین کو بچایاہے اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے کربلامیں عظیم قربانی پیش کی جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔