محرم الحرم یو م عاشور کے مو قع پرضلع ملتان کے تمام ریسکیو رز ہائی الرٹ

17

 

ملتان،09 جولائی (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  ریسکیو1122 ملتان ڈاکٹر حسین میاں کی زیر صدارت   ہیڈکواٹرچوک کمہارا نوالہ میں محرم الحرام کے حوالے سے  کیے جانے والے  انتظامات کے بارے میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں  ہدایات جاری کی گئیں  کہ حسب روایت ضلع ملتان بشمول تحصیل شجاع آباد اور جلال پورپیر والہ میں بڑی امام بارگاہوں میں ہونے والی مجالس اور ماتمی جلوسوں پر اعزاداروں کیلئے ابتدائی طبی امداد کو  یقینی  بنایا جائے۔اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ ا یمرجنسی آفیسرڈاکٹر حسین میاں نے 09 اور 10 محرم کیلئے کوڈ ریڈ  لگانے کا حکم جاری کیا اور تمام ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کردی ڈسٹرکٹ  ملتان کے600 سے زائد ریسکیورز جدید آلات سے مزین ایمبولینسزاورفائروہیکلز  کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات اورالرٹ رہیں گے محرم الحرم میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 35ایمبولینسز‘17فائروہیکلزاورریسکیووہیکلزکے علاوہ 98 موبائل موٹر بائیک ایمبولینسزز ماتمی جلوسوں کے ساتھ ہونگی۔ریسکیو1122کی مزید موبائل ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات پر موجود  ہونگی۔ اس کے علاوہ موبائل پوسٹیں اورایمبولینسز‘فائروہیکلزاپنے فرسٹ ایڈ باکس کے ساتھ جلوسوں کے ہمراہ ہونگی تاکہ عزادارین کو بروقت طبی امداد مہیا کی جا سکے۔اس دوران ایمرجنسی آفیسر ایڈمن انجینئر محمد بلال، ایمر جنسی, ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ارشد خان، کنٹرول روم انچارج محمد سیف، اسٹیشن کوارڈنیٹرزاور شفٹ انچارجزز  تمام انتظامات کی نگرانی کریں گے۔

ریسکیو 1122کنٹرول روم24/7 فعال ہے اور یوم عاشور کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔10محرم الحرام کو  رابطہ نہ ہونے کی صورت میں عوام لناس  لینڈ لائن نمبرز سے کنٹرول روم نمبر 9220305 061 ڈائل کریں اور موقع پر موجود  ریسکیو سٹاف یا قریبی کیمونٹی ریسکیو اسٹیشنوں کو ایمرجنسی کے بارے اطلاع دیں تاکہ بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔تمام عزاداروں اورامام بارگاہوں کے متولیوں سے گزارش کی ہے کہ ریسکیوٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بروقت طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔