محرم میں لنگر حسینی، صدیوں پرانی روایت

41

اسلام آباد، 16جولائی (اے پی پی): محرام الحرام میں نیاز اور لنگر حسینی کی تقسیم کی روایت صدیوں پرانی ہے جو ہر سال محرم کے پہلے عشرے سے لےکر صفر تک جاری رہتی ہے۔محرم الحرام میں جہاں گھروں اور امام بارگاہوں میں نذر و نیاز کے دسترخوان بچھائے جاتے ہیں ہیں عزاداران حسین علیہ السلام مشروبات کی سبیلیں لگاتے ہیں اور عقیدت مند مختلاف کھانوں کا نذرانہ بارگاہِ حسینی علیہ السلام میں لاتے ہیں۔

لنگر میں نان،حلیم ، بریانی، کھیر، فیرنی، حلوہ جات، زردہ اور دیگر کھانے شامل ہوتے ہیں جبکہ دودھ، شربت، جوس اور ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جاتی ہیں۔

 حسینی لشکر کے سپاہیوں کی بھوک اور پیاس کی یاد میں تقسیم کی جانے والی اس نیاز کو  برکت کے حصول کا ذریعہ مانا جاتا ہے۔