مری،وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمٰی بخاری کی پریس کلب مری آمد،صوبائی وزیر عظمٰی بخاری کا مال روڈ کا بھی دورہ

12

مری۔ 06 جولائی (اے پی پی):وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمٰی بخاری کی پریس کلب مری آمد۔صوبائی وزیر  نے  مال روڈ کا ہنگامی دورہ بھی کیا۔پریس کلب مری کے ممبران کی جانب سے صوبائی وزیر عظمٰی بخاری کا پرتباک استقبال کیا گیا۔

اس   موقع پر   گفتگو   کرتے ہوئے عظمٰی بخاری     نے کہاکہ  مری کو ضلع کا درجہ دے کر اے ڈی پی میں مری کہ لیے خصوصی فنڈز جاری کئے جائیں گے۔پریس کلب مری کےصحافیوں کہ لیے خصوصی فنڈز اور رہائشی پلاٹس کا انتظام کیا جائے گا۔

مری ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام ہے یہاں کی عوام اور بالخصوص صحافیوں کی فلاح کےلیے پنجاب حکومت بہترین اقدامات اٹھائے گی۔وزیر اطلاعات و نشریات   پنجاب  نے   کہاکہ مری کےعلاقائی رپورٹرز کی خدمات قابل تعریف ہیں۔