میرپورخاص،10 جولائی (اے پی پی): کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے کہ سندھ میں پبلک پرائیوٹ پاٹنر شپ کے تحت تعلیم کے میدان میں سو فیصد مفت اور معیاری تعلیم دینے میں سندھ مدرست السلام کی زیر نگرانی چلنے والے سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن اور پیپلز اسکول نے ایک تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز اسکول میرپورخاص میں آج خواتین کو باعزت روزگار اور ہنر سکھانے کے لیئے دو شفٹوں میں شروع کیئے گئے شارٹ کورس وومین امپاورمنٹ کو فروغ دینے کے لیئے “اسکل ڈولپمنٹ” “کورس آف آئی ٹی انفارمیشن” اور “ارلی چائلڈ کیئر ایجوکیشن ٹیچرز ٹریننگ” کے اساتذہ اور بچوں اور ٹرینیز کی حوصلا افزائی کے لیئے منعقدہ ایگزیبیشن تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کے دوران کیا۔
کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ میرپورخاص میں دو شفٹوں میں چلنے والے پرائمری سے سیکنڈری اسکول کی کامیابی پر ان اداروں کی تمام انتظامیہ اساتذہ مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
اس موقع پر فوکل پرسن سندھ مدرست السلام بورڈ کراچی اور پیپلز اسکول کی سینئر پرنسپل امبرین ناز نے کمشنر فیصل احمد عقیلی کو اسکول میں تعلیم تربیت معیار پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص کیمپس میں میں ابتک 2300 بچے صبح اور شام کی شفٹ میں مفت اور معیاری تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس اسکول میں ایڈوانس ایجوکیشن ایکسٹرا کرکیولم کے ساتھ انتہائی قابل اساتذہ کی زیر نگرانی میں تعلیم دی جارہی ہے اور یہ یہ وجہ ہے کے بڑی تعداد میں والدین اپنے بچوں کو پرائیوٹ اسکولوں سے اس اسکول میں منتقل کر رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ مدرست السلام کی پیپلز اسکول کی کیمپس کا آغاز ستمبر 2022 میں ہوا اور 2024 تک یہاں داخلے کی تعداد 2300 ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچیوں کو با عزت روزگار کرنے کے لیئے اسکل ڈولپمنٹ” “کورس آف آئی ٹی انفارمیشن” کا 6 ماہ کا کورس شروع کیا گیا ہے جس کے تحت 100 بچیاں اپنا کورس مکمل کرنے جارہی ہیں اور “ارلی چائلڈ کیئر ایجوکیشن ٹیچرز ٹریننگ” پروگرام بھی شروع کیا گیا جس سے بچے کی بنیادی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیئے جدید ٹریننگ دی جاتی ہے۔
کمشنر میرپورخاص نے پیپلز اسکول کی پرنسپل امبرین ناز اور انکے اسٹاف کی کوششوں کاوشوں کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔