ملتان،19جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ ایمانداری اور خوش اخلاقی کسی بھی شخصیت کا خاصہ ہوتے ہیں اور انسان دوست افسران ہمیشہ عوام کے دلوں میں رہتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آنے والے زیرتربیت انتظامی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری سروسز ساؤتھ پنجاب انجینئر امجد شعیب خان ترین، ایڈیشنل سیکرٹری محمدفاروق ڈوگر اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری پہلی ذمہ داری داری ہے۔ کیرئیر کے دوران اپنے دفاتر کے دروازے سائلین کے لئے ہمیشہ کھلے رکھیں، گڈ گورنس اور بہترین پبلک سروس ڈیلیوری کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور کسی بھی ٹاسک کو اس کی تکمیل تک فالو کریں۔ فواد ہاشم ربانی نے مزید کہا کہ تمام افسران فلیڈ پوسٹنگ کے دوران ٹیم کی صورت میں کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ کیرئیر کے دوران کسی بھی ایشو پر رہنمائی کے لئے ان کے آفس کے دروازے ان کے لئے کھلے ہیں۔انہوں نے زیرتربیت افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔