ملتان؛وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  62 کسان سہولت سنٹرز قائم،معیاری زرعی ادویات کی فراہمی  جا ری

39

ملتان،16 جولائی(اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  62 کسان سہولت سنٹرز قائم کردئیے گئے ہیں، سہولت سنٹرز  قائم کرنے کا مقصد کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات و سپرے مشینری ایک ہی چھت کے نیچے فراہم کرنا ہے۔

 صوبہ پنجاب میں کسان سہولت سینٹرز کپاس کی کاشت والی تحصیلوں میں قائم کئے گئے ہیں،کاشتکاروں کی فلاح کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی کاوشوں سے نیشنل و ملٹی نیشنل، پیسٹی سائیڈز کمپنیوں نےرضاکارانہ طور پر  کسان سہولت سینٹرز قائم کئے ہیں۔ان سہولت سینٹرز پر معیاری زرعی زہریں و سپرے مشینری 10 سے 15 فیصد رعائتی قیمتوں پر دستیاب ہیں۔کاشتکاروں کو سپرے کرنے کے طریقوں ،نوزلز اورسپرے کیلئے محلول بنانے بارے رہنمائی فراہم  کی جارہی ہے۔سپرے کرنے کیلئے ٹیکنیکل سپرے مینوں کی سروسز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

کسان سہولت سینٹرز سے خریداری کرنے والے کاشتکاروں کا ڈیٹا اور فروخٹ ہونےوالی زرعی زہروں کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے۔

صوبہ پنجاب میں قائم ہونے والے  کسان سہولت سینٹرز پر ایڈوائزری سروسز بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔