ملتان؛ جائیکا وفد کی واسا آمد، جاپان کیجانب سے فراہم مشینری کی ٹریننگ دے گی

14

ملتان،11 جولائی(اے پی پی ): جاپان انٹرنیشنل کواپریشن ایجنسی (جائیکا) کے وفد کی واسا ہیڈ آفس میں آمد،ایم ڈی واسا چوہدری محمد دانش نے جاپانی انجینئرز کا استقبال کیا ۔ جائیکا ماہرین واسا ملتان کو جاپان کی طرف سے فراہم کی جانے والی مشینری سے متعلق سٹاف کوٹریننگ دے گے۔ ایم ڈی واسا نے جائیکا کی طرف سے فراہم کی جانے والی جدید مشینری پر دوست ملک جاپان کا شکریہ ادا کیا۔

ایم ڈی چوہدری محمد دانش نے کہا کہ جدید مشینری کی فراہمی کا پراجیکٹ واسا ملتان کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے   کہا کہ جدید مشینری کی بدولت پبلک سروسز ڈیلیوری میں مزید بہتری آئے گی۔انہوں نے جائیکا وفد کو مون سون کے انتظامات کے حوالے سے بریفننگ دی۔انہوں نے کہا  کہ مون سون بارشوں کے دوران بروقت نکاسی آب کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں۔