ملتان،22 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی شہباز شریف ہسپتال آمد ،طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور مریضوں سے ملاقات میں علاج و معالجہ بارے دریافت کیا۔ ایم ایس شہباز شریف ہسپتال ڈاکٹر نذیر احمد ہراج نے طبی سہولیات پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کے شدید رش کے باعث اضافی وارڈز اور آؤٹ ڈور کی استعداد کار بڑھائی جائے گی ، آؤٹ ڈور ،گائنی وارڈ اور ایمرجنسی سروسز کو مزید بہتر کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ انہوں نے کہا جدید ترین سی ٹی سکین ،ایکسرے ،الٹراساونڈ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح گائنی ہسپتال میں خواتین کیلئے کاونٹرز مزید بڑھا دیے گئے ہیں ۔