ملتان،16 جولائی(اے پی پی): 9محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے کہا کہ ضلع ملتان میں ایمرجنسی کور پلان پر 600 اسٹاف 17 فائر ٹینڈر 35 ایمبولینسز 98 موٹر بائیکس ایمبولینسز 02 اسپیشل وہیکلز تعینات ہیں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں ہدایت پر اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور ریسکیو 1122 کنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور محرم الحرام دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف الرٹ ہےاور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی بڑی مجالس اور جلوسوں کے لیے موبائل پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں تاکہ عزاداروں کو بروقت بھی امداد دی جا سکے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے کہا کہ ضلع بھر کی اہم امام گاہ بارگاہوں پر ریسکیو 1122کی خصوصی پوسٹیں بنائی گئی ہے،ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔