ملتان ؛ ویمن چیمبر آف کامرس کاٹیج انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، فواد ہاشم ربانی

15

ملتان ،24 جولائی(اے پی پی):ایڈیشنل  چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے کہا ہے کہ وومن چیمبر آف کامرس کاٹیج انڈسٹری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، دیہی علاقوں میں رہنے والی ہنر مند خواتین انٹرپرینورز کو بہترین معاوضہ دے کر ان کی زندگی میں خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جنوبی پنجاب کے دو رکنی وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ کاٹیج انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وومن چیمبرز آف کامرس کو بلڈنگ فراہم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جنوبی پنجاب کی صدر مہناز اے شیخ نے اس موقع پر بتایا کہ وومن چیمبر آف کامرس کے لئے بلڈنگ کی اشد ضرورت ہے۔ بلڈنگ ملنے کی صورت میں اس میں  ڈسپلے سنٹر قائم کیا جائے گا جہاں ہنر مند خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش کی جاسکے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محمد فاروق ڈوگر اور وومن چیمبر آف کامرس کی سابق صدر معصومہ سبطین بھی موجود تھیں۔