ملتان، 01 جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے علی الصبح ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساؤتھ سٹی کا دورہ کیا،اور وارڈز،آوٹ ڈور ،خسرہ وارڈ سمیت فارمیسی اور مخلتف شعبوں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے مریضوں کیلئے مزید کرسیاں،پرچی کاونٹرز مہیا کرنے کے احکامات جاری کئے، جس سے جدید ترین آپریشن تھیٹرز اور گائنی سہولیات کی فراہمی سے نشتر ہسپتال پر دباؤ کم ہو گیا۔
وسیم حامد سندھو کی صدارت میں ہسپتال کی ہیلتھ کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور ایم ایس ڈاکٹر زوہیب حسن نے طبی سہولیات اور بجٹ پر بریفننگ دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے آپریشن تھیٹرز کے آلات اور سامان فوری خرید کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ سٹی ہسپتال میں جدید سہولیات کے باعث ہزاروں مریضوں کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شوگر انسولین سمیت ادویات کی فراہمی کیلئے خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔