ملتان،08جولائی )اے پی پی ):کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اشیاءخوردونوش، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کو مانیٹر کیا جائے۔ غلہ وسبزی منڈیوں،ہول سیل ڈیلرز کی سپلائی لائن کی چیکنگ کی جائے۔طلب و رسد کے نظام کو شفاف بناکر کمیشن مافیا کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان مریم خان نے پرائس کنٹرول بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوز،کمیشن مافیا کڑے احتساب کیلئے تیار ہوجائیں۔چکن،سبزیاں ،دالوں سمیت اشیاءخوردونوش کی سستی سپلائی چین یقینی بنائی جائے۔ہول سیل ڈیلرز عوام کا احساس کرتے ہوئے سستی سپلائی ممکن بنائیں۔روٹی، نان کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے۔ڈپٹی کمشنرز سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد سرکاری ریٹس کا نوٹیفیکیشن کریں۔مقامی اجناس کی مارکیٹ میں گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں۔منڈی سے کریانہ تک اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔