مری، 08 جولائی(اے پی پی): ملکہء کوہسار مری میں ان دنوں گرمائی سیزن اپنے پورے جوبن پر ہے۔ گرمی سے ستائے ہوئے سیاح مری کی طرف آ رہے ہیں جس سے مری کی رونقیں دو بالا ہو گئی ہیں،سیاح تمام تفریح مقامات پر مری کے ٹھنڈے ٹھنڈے اور دلفریب موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔