اسلام آباد، 08 جولائی (اے پی پی):ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر ، خیبر پختونخوا،جنوب مشرقی سندھ، شمالی/ جنوب مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، کشمیر،خیبر پختونخوا،شمال مشرقی بلوچستان،گلگت بلتستان اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب:مری 34،اسلام آباد ( بوکرہ 05) ، راوالپنڈی (شمس آباد 04) ، جھنگ 01، کشمیر: راولاکوٹ 22،مظفرآباد ( ایئرپورٹ 07، سٹی 06) ،گڑھی دوپٹہ 03،خیبرپختونخوا: باچا خان ایئرپورٹ 08،بالاکوٹ 06، کاکول،سیدو شریف 01، بلوچستان: بارکھان 04، گلگت بلتستان: بگروٹ 04، گوپس 01، سندھ: ٹنڈو جام میں 04 ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: تربت49، دالبندین43،لسبیلہ، نوکنڈی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔