اسلام آباد،19 جولائی (اے پی پی ): محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ،جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/ زیریں سندھ ، پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں جھکڑچلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا:پاراچنار 63، دروش 05، میرکھانی 04، کالام01،سندھ:ٹنڈو جام 34، حیدر آباد(ایئر پورٹ 24، سٹی 19)، بدین 17، ٹھٹہ15، تھر پارکر (ڈھلی 14، ڈپلو12، چھاچرو 05، نگر پارکر 02)، میرپورخاص 09،پنجاب: سیالکوٹ (سٹی 32، ائرپورٹ 25)، حافظ آباد25، شیخوپورہ 19، بھکر، گوجرانوالہ 16، ڈیرہ غازی خان 06، خانیوال 04، گجرات 03، جہلم، منگلا، ملتان (سٹی) ، لاہور(ایئر پورٹ) 01، بلوچستان: سبی 28، کشمیر: گڑھی دوپٹہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی47، خیرپور، دادو، جیکب آباد اور رحیم یارخان میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔