بھکر، 17 جولائی (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح منکیرہ میں محرم الحرام نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، منکیرہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کیلئے 40 من میٹھے دودھ سے تیار ہونے والی سبیل کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں ، یہ سبیل تقریباً بیس سال سے جاری ہے۔
اس موقع پر بانی سبیل غلام اصغر کا کہنا تھا کہ عزاداران حسینؑ کی پیاس بجھانے کیلئے ہرسال سبیل لگاتا ہوں اور یہ مشن جاری وساری رہے گا، اس سبیل کی تیاری میں 40 من دودھ ،چینی ،جام شریں،الائچی،کولڈڈرنکس اور برف شامل ہوتی ہے، اس کی تیاری میں 2 دن لگتے ہیں، یہ سبیل آج عاشورہ کے مرکزی جلوس میں ایک بجے دوپہر سے شروع ہوکر شام غریباں تک جاری رہے گی، اس سبیل کو کڑی نگرانی میں تیار کیا جاتا ہے