میرپورخاص؛ ضلع بھر میں مختلف مقامات سے 107 ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے

16

میرپورخاص،17 جولائی (اے پی پی):میرپورخاص ضلع میں دس محرم الحرام کے سلسلے میں مختلف مقامات سے 107  ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہوئے ۔مرکزی جلوس عزہ خانہ نور حسین شاہ سے بر آمد ہوا۔ شہر میں 41 جلوس اسٹیشن چوک پر جمع ہونے کے بعد امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ پر  یاحسینؑ یاحسینؑ کی صداوں سے اختتام پزیر ہوا ۔

 دس محرم الحرام کے سلسلے میں حیدری مسجد وامام بارگاہ سے علم وذوالجناح کا ماتمی جلوس سید اعجاز نقوی، ظہیر الحسن نجمی، سید طلعت رضا اور دیگر کی قیادت میں برآمد ہوا عزہ خانہ نور حسین شاھ سے بر آمد ہونے والے جلوس کی قیات سید تحسین حسین کاظمی نے کی۔ جبکہ 110 امام بارگاہ سے خواتین کا جلوس شوکت کی سربراہی میں بر آمد ہوا۔  تمام جلوس  مقررہ راستوں سے  ہوتے ہوئے  اسٹیشن چوک پر پہنچے جہاں پر مارکیٹ چوک پر نامز مغریبین ادا کی گئی اور شام غریباں برپا ہوئی۔ جگہ جگہ لنگر  ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلوں کا اھتمام کیا گیا۔

ضلعی بھر میں پولیس و رینجرز کی انتہائی سخت سیکیورٹی کے انتظام کیئے گئے تھے۔ ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص جاوید سونہارو جسمانی،  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود خان ، ایس ایس پی ریٹائرڈ  کیپٹن اسد علی چوہدری،  اور ڈی ایس آر رینجرز عبداللہ جلوسوں میں سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے رہے  جبکہ 15 پر ایمرجنسی  کنٹرول روم قائم کیا گیا تھا جہاں سے سیکیورٹی کا جائزہ سی سی ٹی وی کیمرا کی سخت مانٹرنگ سے لیا جارہا ہے۔

میئر میونسپل کارپوریشن میرپورخاص عبدالروف غور  ایم کیو ایم پاکستان پیپلز پارٹی  کے مقامی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ٹھنڈے پانی کی اور میڈیکل کیمپس لگائی ہوئی تھی۔ ڈگری، جھڈو، میرواھ گورچانی، نوکوٹ،  ٹنڈو جان محمد،  کوٹ غلام محمد، سندھڑی فلھڈیوں سمیت صلعی بھر ماتمی جلوس انتھائی سخت سیکیورٹی میں اختتام پذیر ہوئے۔