اسلام آباد،29جولائی(اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ نے پیر کو یہاں وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری، کلائمیٹ ریزیلینس،پائیدار ترقی، نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے،تعلیم اور تکنیکی جدت پر خصوصی توجہ کے ساتھ پاکستان اور دولت مشترکہ کے درمیان تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔