نوشہرہ ورکاں؛ کیکراں والی اور منگوکی میں مزید چار بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

19

نوشہرہ ورکاں، 14 جولائی (اے پی پی): نوشہرہ ورکاں کے نواحی مضافات کیکراں والی اور منگوکی میں مزید چار بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔

واپڈا سب ڈویژن سرویلنس ٹیم  بجلی چوروں کے خلاف مہم کے دوران میٹر چیکنگ کے لئے دورہ  پر تھی کہ چیکنگ کے دوران کیکراں والی کے محمد آصف ، نسیم اختر، منگوکی کے خوشی محمد اور محمد اعجاز کو ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ سرویلنس ٹیم نے  میٹر اور تار کو قبضہ میں لے کر تھانہ نوشہرہ ورکاں میں مقدمات  درج کروا دیےہیں اور ایکسین گیپکو نوشہرہ ورکاں محسن علی کا کہنا ہے کہ بجلی چوری مرتکب افراد کے خلاف بلا روائت کاروائی کی جا رہی ہے ۔