نوشہرہ ورکاں،15 جولائی (اے پی پی ): محرم الحرام کے سلسلہ میں نوشہرہ ورکاں میں آٹھ محرم کا مرکزی جلوس العمران امام بارگاہ سے نکالا گیا ،جلوس کے گزرگاہ پر جگہ جگہ چوراہوں اور چھتوں کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر پنجاب پولیس اور شہری دفاع کے جوان مامور تھے۔ عزا داران کے لیے ٹھنڈے مشروب کی سبیل بھی لگائی گئی تھی ۔
لائسنس ہولڈر عمران علی شاہ انکے ساتھی اور اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر،ڈی ایس پی شاہد عنائت بھٹی،ایس ایچ او طاہر وٹو اور دیگر فورسز روٹ پر جلوس کے ہمراہ رہے اور مرکزی جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا خیرو عافیت سے واپس العمران امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔