نوشہرہ ورکاں میں برساتی عمل سے دھان کے کاشتکار بہتر منافع کیلئے پرامید

16

نوشہرہ ورکاں ،15 جولائی ( اے پی پی ): ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں حالیہ دنوں میں دھان کی فصل کاشت کی جا رہی ہے، اس فصل کی کاشت کے لیے پانی کا حصول نہری اور ذاتی ٹیوب ویلوں سے پورا کیا جاتا ہے۔ ان دنوں میں برساتی عمل دھان کی فصل لگانے میں مددگار اور بھاری اخراجات سے چھٹکارے کا ذریعہ بھی ثابت ہوا ہے، دھان کی پنیری تیار ہونے کے بعد افرادی لیبر سے کھیت میں پانی جمع کر کے ایک ایک پودا لگانے کا عمل ہر کھیت میں دھرآیا جاتا ہے ۔

رواں سیزن میں دھان کی فی ایکڑ پنیری کی بوائی چھ  سے آٹھ  ہزار ہے، لیبر طبقہ اپنی خواتین کے ساتھ ملکر دھان کی پنیری ہر سال لگاتے ہیں۔ رواں سیزن میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 150 ایکڑ سے زائد زرعی رقبے پر دھان کی فصل ( سپر فین ) ( آری 86 ( کائنات ) اور (  سپر باسمتی ) چاول کی فصلوں کو کاشت کیا جائیگا،حالیہ دنوں میں چاول کی گرتی ہوئی قیمتیں، فصلوں کی بوائی کے لیے بڑھتی ہوئی مزدوری، مہنگی ترین کھادیں ،بجلی  اور ادویات سے کاشتکار ٹوٹے ہوئے دل سے فصلیں کاشت کر رہے ہیں اور مستقبل قریب میں حالات کی بہتری کے لیے غیر مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔