اسلام آباد، 25 جولائی (اے پی پی): نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ2024 کے پہلے راؤنڈ میں لیگیسی کلب نے گلگت ویمنز فٹبال کلب کو 10 گولز سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں گلگت ویمنز کلب کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ لیگیسی ککب نے مقابلہ دس جے مقابلے صفر سے اپنےنام کیا۔
نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 21 جولائی سے ملک بھر میں جاری ہے، کل پہلے راؤنڈ کا آخری روز ہے۔میچز لاہور، کراچی اسلام آباد اور کوئٹہ میں شیڈول ہیں جبکہ فائنل راﺅنڈ یکم سے 10 اگست تک کھیلا جائے گا۔