والنٹئیرز ان پولیس پروگرام کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

28

لاہور 3 جولائی(اے پی پی): والنٹئیرز ان پولیس پروگرام کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں 138 مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء اور طالبات شریک تھے۔  شفٹ کمانڈر ڈی ایس پی نے وفد کو”ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن”کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ وفد کو آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سنٹر، 15 ایمرجنسی کال سنٹر،15پینک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ بارے بتایا گیا۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ خواتین کی ہراسگی سمیت تمام درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، سیف سٹی جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا رہا ہے۔ وفد شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کی جانب سے خواتین کے تحفظ  کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔