اسلام آباد،24 جولائی(اے پی پی):پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں تین روزہ “او آئی سی ممالک کی سلامتی کے لیے آبی توانائی- خوراک- ایکو سسٹم گٹھ جوڑ” پر پچیسویں اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز(IAS ) کی سائنسی کانفرنس منعقد ہوئی۔
واٹر-انرجی-فوڈ-ایکو سسٹم (WEFE) گٹھ جوڑ ایک تصوراتی فریم ورک ہے جو پانی، توانائی، خوراک اور ماحولیاتی نظام کے درمیان باہمی ربط اور باہمی انحصار پر زور دیتا ہے۔ یہ تسلیم کرتا ہے کہ ایک شعبے میں فیصلے اور اس سے متعلقہ اقدامات دوسرے پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جس سے تعلقات کا ایک پیچیدہ جال بنتا ہے جسے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے کلی طور پر منظم کیا جانا چاہیے۔ اس وقت، بہت سے ترقی پذیر اور پسماندہ ممالک واٹر-انرجی-فوڈ-ایکو سسٹم (WEFE) گٹھ جوڑ سے متعلق مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان میں سے، او آئی سی کے رکن ممالک مخصوص چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں بڑھتی ہوئی آبادی، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات، اور وسائل کی کمی، پائیدار وسائل کے انتظام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور اختراعی طریقوں کی ضرورت ہے۔