اسلام آباد،12جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کئے جائیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔