وزیراعظم کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات

11

آستانہ، 04 جولائی(اے پی پی):شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے  عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ شنگھائی تعاون تنظیم سر براہی اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم محمد شہباز شریف سمیت تنظیم کے تمام رکن ممالک کے سربراہان نے اجلاس کے اعلامیے/آؤٹ کم ڈاکیومینٹ پر دستخط کئے۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان،آذر بائیجان کے صدر الہام علییوف،تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شانکو سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔