کوئٹہ،19جولائی(اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دو روزہ دورے پر لورالائی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ پارلیمانی سیکرٹری میر برکت رند اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی تھے۔
لورلائی پہنچے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان تور اتمانخیل ، اور کمشنر لورلائی ڈویژن بالاچ عزیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے لورالائی پہنچنے پر استقبال کیا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ کو لورالائی ڈویژن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان لورالائی میں مختلف زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ بھی کریں گے، دورے کےدوران وزیراعلیٰ سے مختلف وفود ملاقاتیں بھی کرینگے۔