وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،نئی بھرتیوں پر پابندی

13

کوئٹہ،08جولائی(اے پی پی):بلوچستان کابینہ نے صوبے کی جامعات میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز ایکٹ کا جائزہ لینے اور دوسرے صوبوں سے موازنہ کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے ۔صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پیر کو یہاں منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی کابینہ نے بلوچستان میں سرکاری ملکیت اراضی کو گرین کارپوریٹ شراکتی منصوبے کے تحت آباد کرنے کی منظوری دی۔کمیٹی میں صوبائی وزیر میر ظہور بلیدی، میر شعیب نوشیروانی، بخت کاکڑ اور سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کمیشن شامل ہوں گے،کمیٹی 7 روز میں سفارشات مرتب کرے گی۔  بلوچستان کابینہ نے پبلک یونیورسٹیز مین نئی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا جامعات کے پاس تنخواہ کے پیسے نہیں، مگر بھرتیاں رک نہیں رہیں اورعمارتوں کی تعمیرات بھی جاری ہیں۔