وزیر اعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے،گورنر و وزیراعلیٰ بلوچستان نے استقبال کیا

13

کوئٹہ،08جولائی  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

 پیر کو کوئٹہ پہنچنے پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔ وفاقی وزرا  جام کمال خان، اعظم نذیر تارڑ ،سردار اویس خان لغاری، عطا اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 وزیرِ اعظم سے  بلوچستان   کابینہ اور ارکانِ پارلیمان ملاقات کریں گے۔وزیرِ اعظم کوئٹہ میں بلوچستان کے کسانوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی اور بلوچستان حکومت کی جانب سے ایک تاریخی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔