وزیر بلدیات پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

14

لاہور،04جولائی(اے پی پی):وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں محکمہ بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اس موقع پر سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل نے صوبائی وزیر کو منصوبوں پر بریفنگ دی ۔وزیر بلدیات نے عوامی بہتری سے متعلق جاری سکیمیں جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق معیار اور شفافیت کا خیال رکھا جائے، ذیشان رفیق نے کہا کہ نئے بجٹ میں بھاری رقم ترقیاتی سکیموں کے لئے رکھی گئی ہیں اب یہ ہمارا کام ہے کہ منصوبے بروقت مکمل کرائیں، وزیر بلدیات نے کہا کہ ٹوٹی گلیوں، نالیوں کی مرمت کی سکیمیں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کریں اور نئے منصوبے اگلے 10 سال کی ضروریات مدنظر رکھ کر بنائے جائیں۔