اسلام آباد،25جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے انتظامی حکام پر مشتمل ایک وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی جس میں سی پیک فیز ٹو کی رفتار تیز کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بات چیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بہتر بنانے اور سی پیک کی ترقی کی رفتار تیز کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا ۔
پورٹ قاسم کول فائرڈ پاور پروجیکٹ پاکستان کے سب سے زیادہ اقتصادی پاور پلانٹس میں سے ایک ہے اور اس نے سب سے زیادہ بجلی پیدا کی ہے۔