اسلام آباد،23جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی پلان پر تبادلہ خیال کے لیے ایک اہم اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں اسٹریٹجک نیشنل کوریڈورز (سی پیک اور سنٹرل ایشیاء ریجنل ایکنامک کارپوریشن کاریڈور) کی ترقی، جغرافیائی پھیلاؤ (سڑکوں، ریلوے، ہوائی اڈوں) کو بڑھانے، ملٹی موڈل ریجنل کنیکٹیویٹی میپ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی پلان ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جس کا مقصد پاکستان کے کنیکٹیویٹی کے منظر نامے کو تبدیل کرنا ہے۔ ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی پلان کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے، طریقہ کار کو ہموار کرنے اور بارڈر کراس پوائنٹس پر سہولت کاری کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک روٹ کے ساتھ ساتھ اسپیشل ایکنامک زونز کو فعال کرنا ہے تاکہ علاقائی روابط کو بہتر بنایا جا سکے اور بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کر کے صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔