وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات

14

اسلام آباد، جولائی 4 ( اے پی پی): وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات پاکستان اور قازقستان  کے درمیان باہمی دلچسپی و تعاون کے دو طرفہ امور، کھیل،  سیاحت،  علاقائی رابطہ اور ثقافت  کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں ، سیاحت اور کھیلوں کے شعبے میں  تعاون سے پاکستان اور قازقستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات  مزید مضبوط ہو نگے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان  کھیلوں کے شعبے میں  ممکنہ میمو رنڈم آف انڈرسٹینڈنگ   پر کام کیا جا رہا ہے۔سپورٹس اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے تحت دونوں ممالک کے ایکسپرٹس کے درمیان جلد ہی آنلائن میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

 قازقستان کے سفیر  یرژان کستافین  نے کہا کہ  سپورٹس فیڈریشنز کے مابین رابطہ دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔تمام بڑی پاکستانی لاجسٹک کمپنیاں قازقستان میں دفاتر قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔دوطرفہ سیاحت سے پاکستان اور قازقستان  کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔