وفاقی وزیر سیفران انجینئر امیر مقام کی جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت

16

اسلام آباد، 23جولائی(اے پی پی): وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر پاکستانیوں اور افغانوں کا تصادم چاہتے ہیں۔

 پیر کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئی وفاقی وزیر نے کہا کہ امن اور معیشت کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ  سیکیورٹی ادارے سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ملک کے اندر بھی دہشتگردی کے خلاف مقابلہ کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ بنوں واقعہ میں ایک ادارے کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جتھوں نے نو مئی کو ریڈیو پاکستان کو جلا کر کیا پیغام دیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ امن کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بنوں واقعے پر جے آئی ٹی بنا دی جائے۔