وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے صدر اے این پی و سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات

11

 

اسلام آباد،23 جولائی (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ  اور مواصلات عبدالعلیم خان سے صدر اے این پی و سینیٹر ایمل ولی خان نے   منگل  کو یہاں  ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے ایمل ولی خان کو دیر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں مانسہرہ سے گلگت تک تیز تر روڈ نیٹ ورک” گیم چینجر” ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  موٹرویز پر اوور لوڈنگ والے ٹرک اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، لانگ ٹرم بنیادوں پر سیاسی پالیسیوں کو استحکام ملنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران فریقین کا کہناتھا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کو ہر صورت جڑ سے اکھاڑنا ہو گا اور اس کے خلاف ساری قوم یک آواز، قلع قمع ہونا چاہیے۔

ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف  نے بھی  وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔