اسلام آباد، 22 جولائی (اے پی پی ): وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے کویت کے سفیر عبدالرحمن جے المطیاری نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی کویت اور پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز پر بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کویت اور پاکستان میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے مختلف تجاویز اور پاکستان کے مابین “جی ٹو جی” اور” بی ٹو بی” کی بنیاد پر منصوبوں میں اشتراک پر گفتگو کی۔کویتی سفیر عبدالرحمن جے المطیاری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی مضبوطی اور باہمی اشتراک میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور کویت کے سفیر عبدالرحمن جے المطیاری کے مابین زیادہ مربوط انداز میں آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیاکویتی سفیر نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ کویت کے پاکستان سے تعلقات اہمیت کے حامل، تمام معاہدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، کویتی اداروں کی جانب سے تمام معاہدوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے۔